5 ستمبر 2013 - 19:30
دینی مدارس کو دہشت گردی کے مراکز میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کو دہشت گردی کے مراکز میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی حکومت ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کو دہشت گردی کے مراکز میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی حکومت ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پرصوبائی حکومت نے دینی مدارس کی مانٹیرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ریکارڈ اور فنڈنگ کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کی کل تعداد10ہزار434 ہے۔ان مدارس کو3کیٹگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔اے کیٹگری انتہائی خطرناک۔بی کیٹگری خطرناک اور سی کم خطرناک شامل ہیں۔545مدارس خطرناک قراردیئے گئے ہیں،جن میں سے28 اے کیٹگری میں شامل ہیں،اے کیٹگری کے انتہائی خطرناک مدارس میں سب سے زیادہ11 مدارس ملتان میں ہیں۔لاہورمیں ان کی تعداد3ہے۔ بی کیٹگری کے خطرناک مدارس کی تعداد255اور سی کیٹگری کے کم خطرناک مدارس کی تعداد 262ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پرصوبائی حکومت ان مدارس کے ریکارڈ اور فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کررہی ہے۔اور ان کی نگرانی مزیدکڑی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲